ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام،وزیر اعلیٰ آج اسلام آباد جائیں گے

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام،وزیر اعلیٰ آج اسلام آباد جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے فعال ہوگئے،آج اسلام آباد جائیں گے، وزیراعظم عمران خان سےوزیراعلیٰ عثمان بزدارآج ملاقات کریں گے۔


سردارعثمان بزدارآج وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس میں بھی شرکت کرینگے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےقیام کیلئے پیش رفت کا جائزہ لیاجائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پارٹی اور اتحادیوں کے درمیان  جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پراختلافات دُور کرنے کی بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، وزیر اعلی نے  جنوبی پنجاب صوبے کے رہنماوں سے ملاقاتیں شروع کردیں۔وزیر اعلیٰ نے جہانگیر خان ترین،سابق وزیر اعظم بلخ شیر مزاری سے بھی ملاقاتیں کیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سابق وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کے گھر پر  جنوبی پنجاب محاذ کے رہنماوں سردار نصراللہ خان دریشک ، سردار علی دریشک، سمیع اللہ چودھری، طاہر بشیر چیمہ سے ملاقاتیں کیں۔ملاقات میں  جنوبی پنجاب صوبے کا سیکرٹریٹ کس شہر میں بنایا جائے پر غور وخوض کیا گیا ۔ ملاقات میں معاملے کو اسمبلی سے منظور کروانے کی حکمت پر بھی غور کیا گیا۔

یاد رہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی 100دن میں  جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔  جنوبی پنجاب صوبہ تو کجا تاحال سیکرٹریٹ قیام پر اتفاق رائے بھی نہیں پایا جاسکا۔

واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے،ملاقات کرنیوالوں میں نشاط احمد ڈاھا، غیاث الدین، چوہدری اشرف علی، فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور اشرف علی انصاری بھی شامل تھے جبکہ یونس انصاری اور چوہدری طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer