سٹی 42: شہر لاہور تاحال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اور رات کے دوران بعض علاقوں میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں،24 گھنٹوں میں شہر کا موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔آئندہ دو روز سب ملک کے کئی علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کی شہریوں کو دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایات کردیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں آج رات سے موسم بدلنے کا امکان ہے،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
بعض پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا امکان ہے ۔ این ڈی ایم اے کی سیاحوں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی
لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا شہر کا موجودہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہونے لگی۔ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔