ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ میں پانی کی شدید قلت; وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم کو خط

سندھ میں پانی کی شدید قلت; وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے  سندھ میں پانی کی شدید قلت پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ 

سندھ کو اپنے حصے کے پانی کی فراہمی نہ ہونے اور ارسا کی بدانتظامی پر وزیراعلیٰ سندھ نے اظہارِ تشویش کیا ۔ خط کے متن کے مطابق  سندھ کو مختص 98 ہزار 700 کیوسک کے مقابلے میں صرف 57 ہزار 867 کیوسک پانی ملا، سندھ کو پانی کی فراہمی میں 41 فیصد کمی، جبکہ پنجاب میں قلت صرف 10 فیصد رہی، دریاؤں میں پانی کی آمد گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ، مگر سندھ کے حصے میں کمی برقرار ہے ۔ ملک کے بڑے آبی ذخائر میں پانی کی مقدار گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے ۔ پانی کی مجموعی دستیابی بڑھنے کے باوجود سندھ کی نہریں کم پانی وصول کر رہی ہیں۔سندھ کی نہری واپسی 86 ہزار 293 کیوسک سے کم ہو کر 57 ہزار 867 کیوسک رہ گئی، سی جے اور ٹی پی لنک کینالز میں پانی کے اخراج میں 16 فیصد اضافہ ہوا،پانی کی تقسیم میں صوبائی حصص کے بجائے ذخائر بھرنے کو ترجیح دی جا رہی ہے، زیریں علاقوں میں پانی کی شدید قلت سے کاشتکاروں اور متعلقہ حلقوں میں تشویش بڑھ گئی۔
مون سون تک ڈیم بھرنے کا عمل مؤخر کرکے صوبوں کی ضروریات پوری کی جائیں، سندھ بیراجوں پر مطلوبہ سطح برقرار نہ رہنے سے سندھ اور بلوچستان متاثر ہو رہے ہیں،سندھ اپنی مشکلات کے باوجود بلوچستان کو پانی کی فراہمی میں بھرپور تعاون کر رہا ہے، وزیراعظم ارسا کو ہدایت دیں کہ 1991 کے آبی معاہدے کے مطابق سندھ کو پانی فراہم کیا جائے، پانی کی کمی دور نہ ہوئی تو زرعی سرگرمیاں اور معیشت مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔