ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: ایک لاکھ 60 ہزار قرضوں کی فراہمی مکمل

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: ایک لاکھ 60 ہزار قرضوں کی فراہمی مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب:پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبے "اپنی چھت اپنا گھر پروگرام" کے تحت مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل ایک لاکھ 60 ہزار قرضوں کی فراہمی کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ گھروں کی تعمیر کے لیے اب تک 211 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کم لاگت ہاؤسنگ فنانس پروگرام ہے، جس کا مقصد مستحق اور کم آمدنی والے خاندانوں کو اپنے گھر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق پروگرام کے تحت ایک لاکھ 2 ہزار 645 گھر مکمل ہو چکے ہیں اور ہزاروں خاندان اپنے نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد گھروں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیراتی سرگرمیاں بھی تیزی سے جاری ہیں۔

پروگرام کے تحت 31 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں، جبکہ مزید 26 ہزار گھروں کی تعمیر کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایا کہ "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کو بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور ورلڈ اربن فورم میں اس منصوبے کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو اپنی چھت کی فراہمی کا مشن پوری رفتار سے جاری ہے اور حکومت رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات بھی کر رہی ہے۔