ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 طلباء کیلئے خوشخبری،محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی جانب سے آن لائن داخلے جاری 

 طلباء کیلئے خوشخبری،محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی جانب سے آن لائن داخلے جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید ربیر راشد ; محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی جانب سے آن لائن داخلے جاری ہیں اورکالجز میں داخلہ صرف آن لائن ہی مل سکے گا۔
سندھ بھر میں گیارویں جماعت میں داخلوں کے لیےآن لائن داخلہ پورٹل SECCAP پر درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 38 ہزار 895 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں،آن لائن پورٹل پرپری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس، کامرس اور آرٹس گروپس میں داخلوں کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔
طلبہ و طالبات کی جانب سے مختلف تعلیمی گروپس میں داخلے کے لیے بھرپور دلچسپی کا اظہارکیاجارہاہے،کراچی ریجن سے سب سے زیادہ 30 ہزار 251 درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

SECCAP کے تحت درخواست جمع کروانے کا پورا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے اورطلبہ و طالبات گھر بیٹھے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں،SECCAP کے تحت داخلہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 جولائی مقرر ہے،محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے طلبہ و طالبات کو مقررہ تاریخ سے قبل درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔