ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر آباد؛ پٹرول کی ٹینکی پھٹنے سے 16 افراد جھلس گئے

وزیر آباد؛ پٹرول کی ٹینکی پھٹنے سے 16 افراد جھلس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرآباد کے علاقے نوئیں والا میں منی پٹرول پمپ پر پٹرول کی ٹینکی پھٹنے سے 16 افراد جھلس گئے ۔ 

واقعہ تھانہ علی پور چٹھہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں ٹینکی پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کی شدت سے ہر طرف دھویں کے بادل دکھائی دینے لگے ۔ حادثے میں موقع پر موجود 16 افراد جھلس گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122جائے وقوع پر پہنچی، اور آگ پر قابو پا لیا۔

 ریسکیو 1122کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علی پور چٹھہ اور گوجرانولہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ 

 منی پیٹرول پمپ پر دو سو لیٹر تک پلاسٹک کی ٹینکی میں پیٹرول زخیرہ ہوتا ہے، با اثر منی پیٹرول پمپ مالکان انتظامیہ کی طرف سے متعدد بار چلان کروانے کے باوجود باز نہیں آتے۔