سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کا مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ رواں مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے 28.8 فیصد زائد ہیں، مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ حکومت پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی معاشی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے معاشی اقدامات اور اگلے مالی سال کے لئے عوام دوست بجٹ ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہیں ۔