ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ ایک بار پھر بھڑک اٹھی،سی ڈی اے کے فائرفائٹرز  پہاڑیوں پرلگی آگ بجھانے میں مصروف  ہیں۔

 ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ مارگلہ پہاڑیوں پرپانچ مختلف مقامات تک پھیل چکی ہے،آگ پر قابو پانے کیلئے50سے زائد فائر فائٹرز آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔  ترجمان نے بتایا کہ سیدپورگاؤں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیاہے،تمام مقامات پرلگی آگ پر بھی جلد ہی قابو پا لیا جائے گا۔

 پیرسوہاواہ کے مقام پر مارگلہ کے پہاڑوں میں کئی گھنٹوں سے آگ لگی ہوئی ہے،آگ تیزی سے بڑے رقبے کو لپیٹ میں لے رہی ہے،تیز ہوا سے آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔