سٹی 42 : ملک بھر میں خطرناک ہیٹ ویو کی لہر برقرار ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا ہے۔
روہڑی میں درجہ حرارت 42 ڈگری، نمی 42 فیصد، ساتھ ہی اس شہر میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 55.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ میرپورخاص میں درجہ حرارت 37 ڈگری، نمی 59 فیصد، تاہم میرپور خاص میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 50.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ اس کے علاوہ چھور میں درجہ حرارت 40 ڈگری، نمی 42 فیصد، جبکہ چھور میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ شہید بینظیرآباد میں درجہ حرارت 43 ڈگری، نمی 43 فیصد، تاہم شہید بینظیر آباد میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 48.3 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
کراچی میں درجہ حرارت 33.5 ڈگری، نمی 62 فیصد، محسوس ہونے والا درجہ حرارت 41.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ بہاولپور میں درجہ حرارت 45 ڈگری اور نمی 25 فیصد ریکارڈ، ملتان میں درجہ حرارت 43 ڈگری اور نمی 30 فیصد ریکارڈ، لاڑکانہ میں درجہ حرارت 43.5 ڈگری اور نمی 32 فیصد ہے، فیصل آباد میں درجہ حرارت 44 ڈگری اور نمی 23 فیصد ریکارڈ، مظفرآباد میں درجہ حرارت 41 ڈگری اور نمی 24 فیصد ہے، سرگودھا میں درجہ حرارت 47 ڈگری اور نمی 30 فیصد ہے، پشاور میں درجہ حرارت 43 ڈگری اور نمی 23 فیصد ہے، ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 45 ڈگری اور نمی 26 فیصد ہے، بھکر میں درجہ حرارت 47 ڈگری اور نمی 26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ لاہور میں درجہ حرارت 45 ڈگری اور نمی 16 فیصد ریکارڈ ہوئی، اسلام آباد میں درجہ حرارت 44.5 ڈگری اور نمی 17 فیصد ہے، سبی میں درجہ حرارت 46 ڈگری اور نمی 16 فیصد ہے۔
پہاڑی علاقوں گلگت میں درجہ حرارت 37 ڈگری اور نمی 19 فیصد ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت 34 ڈگری اور نمی 16 فیصد ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی میں درجہ حرارت 43 ڈگری اور نمی 20 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ میں درجہ حرارت 44.5 ڈگری اور نمی 22 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات انتباہ
ہیٹ انڈیکس 54 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرے تو شدید خطرہ، سن اسٹروک کا خدشہ یقینی ظاہر کیا گیا ہے۔
ہیٹ انڈیکس 41 سے 54 ڈگری کے درمیان ہو تو خطرہ، سن اسٹروک، ہیٹ کریمپس اور ہیٹ ایکزاسشن کا امکان ہے۔
ہیٹ انڈیکس 32 سے 41 ڈگری کے درمیان ہو تو شدید احتیاط کی ضرورت، جسمانی سرگرمی سے ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے۔
ہیٹ انڈیکس 27 سے 32 ڈگری ہو تو تھکن کا امکان، طویل سرگرمی سے ہیٹ کریمپس ہو سکتے ہیں۔