ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع، جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد لینڈ کر  گئی

حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع، جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد لینڈ کر  گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، جدہ سے پہلی پرواز پی کے 732  اسلام آباد پہنچ گئی۔

 وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا،  اس موقع پر محکمہ حج، سول ایوی ایشن اتھارٹی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔ حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے حج انتظامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حج کے دوران حکومت پاکستان نے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کیں، سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر حجاج کو قابل تعریف سہولیات مہیا کیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ سال اس سے بھی بہتر انتظامات کرے گی، اس مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لئے عازمین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔