ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارلی مارننگ سکولز کا آغاز یکم جولائی سے کرنے کا اعلان

ارلی مارننگ سکولز کا آغاز یکم جولائی سے کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ارلی مارننگ سکولز کا آغاز یکم جولائی سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا، اساتذہ کی جانب سے 25 جون تک فیکٹریوں اور ورکشاپوں میں کام کرنے والے بچوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا۔

ہر ضلع میں ارلی مارننگ سکولز کیلئے چار ، چار اساتذہ تعینات کیے جائیں گے۔اساتذہ کی تعیناتی کیلئے انٹرویوز کا آغاز چودہ جون سے کیا جائے گا۔ ہرسکول میں الگ سے فوکل پرسن تعینات کیا جائے گا۔بائیس جون تک منتخب سکولوں کی بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا۔اساتذہ کو چھبیس اور ستائیس جون کو دو روزہ ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔