ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن کامیگا کرپشن سکینڈل میں ملوث سابق وزیراعظم کی بہن اور انکے شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

اینٹی کرپشن کامیگا کرپشن سکینڈل میں ملوث سابق وزیراعظم کی بہن اور انکے شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اینٹی کرپشن کا میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن اور انکے شوہر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ 

 ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی خان اور ان کے شوہر احد مجید کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، دونوں ملزمان گرفتار نہ ہو سکے، ڈاکٹر عظمی اور انکے شوہر کی گرفتاری کے لئے لاہور اور لیہ میں واقع انکے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

 ترجمان اینٹی کرپشن کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمی خان پر اربوں روپے کی زمین دھوکہ دہی سے خریدنے کا الزام ثابت ہونے پر مقدمہ درج ہوا، اینٹی کرپشن لیہ میں  اس میگا کرپشن سکینڈل کی انکوائری جاری ہے، اینٹی کرپشن بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھے گا۔

Bilal Arshad

Content Writer