ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا نے ایل ڈی اے میں ڈیرے جما لیئے

 کرونا نے ایل ڈی اے میں ڈیرے جما لیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) ایل ڈی اے انتظامیہ کی سنگین غفلت کے باعث کرونا نے ایل ڈی اے میں ڈیرے ڈال دئیے ، ناقص انتظامات کے باعث یکے بعد دیگرے ایل ڈی اے افسران و ملازمین میں کرونا کیسز کی تصدیق ہونے لگی ۔

تفصیلات کے مطابق تئیس مارچ کو لاک ڈاؤن کے فیصلے کے بعد ایل ڈی اے نے مکمل لاک ڈاون نہ کیا ۔ لازمی سروس نہ ہونے کے باوجود دفتر کھول کر رکھا گیا اور غیر ضروری افسران و ملازمین کو بلایا جاتا رہا ۔ ایل ڈی اے میں پہلا کیس ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کیڈر مرزا فیض الحسن کا رپورٹ ہوا ۔ کرونا آنے کے بعد ایل ڈی اے میں کیس رپورٹ ہونا کسی بھی سرکاری ادارے کا پہلا کیس تھا ۔  گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سرمد ارو ریحان اطہر میں بھی کرونا مثبت آیا ۔

مجموعی طور پر ایل ڈی اے کے پندرہ سے زائد افسران و ملازمین کرونا کا شکار ہیں ۔ انجنئیرنگ ونگ کے ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اور ان کے اہلخانہ بھی کرونا کا شکار ہیں ۔ ایل ڈی اے سٹی کی خاتون اہلکار میں کرونا مثبت آنے کے بعد دفتر سربمہر ہے ۔ ایل ڈی اے سٹی کی جانب سے ہیڈ کوارٹر کو سینی ٹائزیشن کے لئے نوٹ لکھا گیا جس پر صفائی کی گئی ۔ ایل ڈی اے ، ایونیو ون سمیت دیگر دفاتر میں کرونا کی علامات والے ملازمین موجود لیکن انتظامیہ ٹسٹ کرانے سے قاصر ہے ۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر فارقلیط میر ذمہ داری کے باوجود کرونا تدارک کی پالیسی دینے میں ناکام رہے ۔

دفاتر کی سینیٹائزیشن نہ کروائی گئی نہ ہی کسی فرنٹ ڈیسک اہلکار کو حفاظتی کٹ فراہم کی گئی ۔ ایل ڈی اے دفاتر کے واش رومز میں ہاتھ دھونے کا صابن تک میسر نہیں ہے ۔ گیٹس پر کھڑے ہونے والے گارڈز کو پی پی ای کی فراہمی کا دعوی کیا گیا جو پورا نہ ہوا ۔ ایل ڈی اے افسران و ملازمین دفاتر میں کرونا کے بڑھنے کی صورتحال کے باعث دفتر آنے سے کترا رہے ہیں ۔ افسران کو ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر ، سی اینڈ آئی اور ایڈمنسٹریشن کی کرونا کنٹرول کرنے میں ناکامی پر تشویش ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے متعدد مرتبہ افسران کو اقدامات کرنے کی وارننگ دی جس پر عمل نہ ہوا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer