ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکی نا اہلی کے باعث نان سیلری بجٹ کی مدمیں جاری 16 کروڑ 94 لاکھ روپے کے فنڈز سکولوں کے اکاونٹ میں منتقل نہ ہوسکے ، فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث سکولوں میں بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہ ہوسکیں ، ترقیاتی منصوبے بھی التواء کا شکارہونےلگے۔


ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکی نا اہلی،نان سیلری بجٹ کی مد میں لاہور کے  ایک ہزار 148 سکولوں کو جاری کئے گئے فنڈز تاحال سکولوں کے اکاونٹ میں منتقل نہ ہوسکے۔سکولوں کونان سیلری بجٹ کی مدمیں 16 کروڑ94 لاکھ روپےجاری کئےگئےہیں۔مذکورہ فنڈز رواں مالی سال کی تیسری قسط کی مدمیں جاری کیےگئےہیں۔فنڈزاکاونٹ میں منتقل نہ ہونےسےسکولوں میں ترقیاتی منصوبےاوربجلی کے بلوں کی ادائیگیاں التواء کاشکار ہیں۔

اساتذہ کے مطابق بیشترسکولوں نے ترقیاتی کام چھٹیوں میں مکمل کروانا تھے۔سکول سربراہان کا کہنا ہےکہ ابھی تک فنڈز سکول کے اکائونٹ میں منتقل نہیں کیے گئے۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہناہےکہ فنڈزکی منتقلی کا عمل جاری ہے ،متعددسکولوں کے فنڈز اکاونٹ میں منتقل ہوچکےہیں،باقی سکولوں کوبھی آئندہ ہفتہ میں فنڈز منتقل کردیئے جائیں گے، کوروناکی وجہ سےفنڈزکی منتقلی میں تاخیرہوئی-

 یاد رہے ملک میں کورونا سے مزید 101  افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2317 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 117216 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 807 اور سندھ میں 738 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 619  افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 73، اسلام آباد 57، گلگت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سرکاری دفاتر بند ہیں،انتظامی معاملات ڈسٹرب ہوچکے ہیں،سکول،کالج ،جامعات بھی بند ہیں۔لاک ڈائون  میں نرمی کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے سمیت مختلف صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer