ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبدیلی سرکار کے کفایت شعاری کے دعوے دھرے رہ گئے

تبدیلی سرکار کے کفایت شعاری کے دعوے دھرے رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) حکومت کے کفایت شعاری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، پنجاب میں صوبائی وزراء اور اعلیٰ افسران کے گھروں کی تزئین و آرائش کیلئے 50 ملین کے فنڈز مختص کرنے کی سفارشات بھی نئے بجٹ میں شامل کرلی گئیں۔

حکومت پنجاب نے نئے مالی سال 20-2019 میں صوبائی وزراء کے گھروں کی تزئین وآرائش کیلئے 50 ملین مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے محکمہ پبلک بلڈنگ نے صوبائی وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائش کی تفصیلات تیار کی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی وزراء کیساتھ اعلیٰ افسران اور ججز کے گھروں کی بھی تزئین وآرائش ہوگی، اس سے قبل بھی صوبائی وزراء کے گھروں کی تزئین وآرائش پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جاچکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer