صوبائی محکموں کا وار بک میں ترمیم کرنے کیلئے کام شروع

صوبائی محکموں کا وار بک میں ترمیم کرنے کیلئے کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب کے مختلف محکموں نے وار بک میں ترمیم کرنے کیلئے کام شروع کردیا، وار بک میں جدید جنگی حالات اور ملک کی بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق تبدیلیاں لائی جائیں گی۔

وار بک میں تبدیلیوں کیلئے محکمہ داخلہ کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا تھا، مراسلے میں کہا گیا تھا کہ وار بک میں جدید خطوط پر تبدیلیاں لائی جائیں اور اس میں حالات حاضرہ اور موجودہ دہشتگردی کے دور کے حوالے سے ترامیم کی جائیں، اس پر تمام صوبائی محکموں نے اپنے اپنے طور پر کام شروع کر دیا ہے۔

 وار بک میں ایمرجنسی یا جنگ کی صورت میں ہدایت دی جاتی ہیں کہ کونسا محکمہ کس طرح کام کرتا ہے اور سکولوں، کالجوں، سول ڈیفنس اور مختلف سول اداروں اور سول سوسائٹی کو کیا کرنا ہے، وفاقی حکومت نے یہ وار بک آخری بار 1981 میں جاری کی تھی۔

 اب چونکہ ملک میں دہشتگردی کا دور ہے اور خود کش بمبار آچکے ہیں، اس لئے اب اس وار بک میں بدلتی ہوئی صورت حال کے مطابق تبدیلیاں لائی جا رہیں ہیں، محکمہ داخلہ نے پنجاب کے آٹھ بڑے محکموں سے اس حوالے سے تجاویز مانگ لی ہیں، جنگ یا ایمرجنسی کی صورت میں پنجاب حکومت کو کیا کرنا ہے اس حوالے سے بھی تجاویز تیار کی جا رہی ہیں۔

 لوگوں کو کس طرح محفوظ مقامات پر پہنچانا ہے اور معصوم شہریوں کی حفاظت کس طرح کی جائے اور کس طرح عام شہریوں کو سول ڈیفنس، جنگ اور کسی بھی ایمرجنسی سے بچاؤ کی تربیت دی جائے گی اور یہ کہ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو کس طرح الرٹ پر رکھا جائے گا۔

 محکمہ بلدیات، محکمہ ہائر ایجوکیشن، محکمہ سکولز ایجوکیشن، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ ہوم، محکمہ ہیلتھ، محکمہ پبلک پراسیکیوشن، محکمہ بورڈ آف ریونیو، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، محکمہ آبپاشی، محکمہ ہاؤسنگ نے اس حوالے سے تجاویز تیار کرنے پر ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer