سٹی 42: محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
ہفتہ (رات) موسم کی صورتحال کے مطابق کشمیر، خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔ اس دوران چندمقامات پر موسلادھار سے شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع بھی ہے ۔
اتوارکے روزموسم کی صورتحال کے مطابق کشمیر، خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ اس دوران چندمقامات پر موسلادھار سے شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ شام/رات کے دوران شما ل مشر قی بلو چستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے ۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ۔جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، نوشہرہ، پشاور، مردان ،چارسدہ، صوابی، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم،کزئی، ہنگو ،کوہاٹ، کرک، ٹانک، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار سے شدید موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
پنجاب کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، خوشاب، نور پور تھل، سرگودھا، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور اوکاڑہ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار سے شدید موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، لیہ، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ دن کے دوران وسطی /بالائی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔
بلوچستان صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ دن کے دوران وسطی اضلاع میں شدید گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے ۔ تا ہم شام /رات میں کوئٹہ ، ژوب،موسی خیل ،قلات ، شیرانی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار سے شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات میں آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی، دادو47، موہنجو داڑو،شہید بینظیر آباد اور روہڑی میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انتباہ
آج(رات) اور اتوار کےروز موسلادھار بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔
موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔
آندھی/جھکڑ چلنے اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔