ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کی بیواوں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کیلئےتاحیات پینشن کی سہولت بحال

سرکاری ملازمین کی بیواوں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کیلئےتاحیات پینشن کی سہولت بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی 42:   پنجاب میں مریم نواز شریف کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لواحقین کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بیواؤں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کے لیے تاحیات پنشن کی سہولت دوبارہ بحال کر دی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے اس پالیسی کا  نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے  اس سے پہلے گزشتہ حکومت نےکسی ملازم کی وفات کے بعد ان کی بیوہ یا  وارث بیٹی کے لیے پنشن کی مدت کم کر کے صرف 10 سال کر دی تھی۔

 اب وزیر اعلیٰ مریم نواز  کی حکومت نے  اس 10 سالہ   پینشن کی جگہ  مرحوم سرکاری ملازموں کی بیواؤں اور  غیر شادی شدہ بیٹیوں کے لیے تاحیات مالی معاونت کو یقینی بنا دیا ہے۔

 اب قانون میں ترمیم کے بعد   پنشن کی ادائیگی اصولوں کے تحت کی جائے گی ، جس میں کہا گیا کہ سرکاری ملازموں کی وفات کے بعد ان کی  بیوائیں اور غیر شادی شدہ بیٹیاں عمر بھر پنشن حاصل کرنے کی اہل ہوں گی۔ تاہم، اگر کسی سرکاری ملازم کی  بیوہ دوسری شادی کر لیتی ہیں، تو ان کی پنشن روک دی جائے گی۔

 اگر کسی متوفی سرکاری ملازم کی ایک سے زیادہ بیوائیں ہوں گی، تو  پنشن کی رقم تمام بیواؤں میں برابر تقسیم کی جائے گی۔

 یہ فیصلہ چیف منسٹر مریم کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا، جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے انتقال کے بعد ان کے اہلخانہ کو مستقل معاشی تحفظ فراہم کرنا ہے۔