ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں غریب طلبہ کے لیے مفت تعلیم، 2 لاکھ آمدن تک فیس معاف

پنجاب میں غریب طلبہ کے لیے مفت تعلیم، 2 لاکھ آمدن تک فیس معاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں "نواز شریف سینٹر آف ایمیننس" منصوبے کے تحت دو لاکھ روپے ماہانہ تک آمدن رکھنے والے والدین کے بچوں کے لیے مکمل فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بریفنگ کے مطابق سینٹرز میں ہر کلاس میں 30 طلبہ کو تعلیم دی جائے گی، بہترین اساتذہ تعینات کیے جائیں گے، جبکہ کم آمدن والے اور محروم طبقات کے بچوں کو زیرو فیس پر تعلیم فراہم کی جائے گی۔ فل فیس ادا کرنے کی استطاعت رکھنے والے طلبہ کے لیے بھی 10 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں داخلوں کے لیے طلبہ کا غیر معمولی رجحان عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو پنجاب میں تعلیمی انقلاب قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ "نواز شریف سینٹر آف ایمیننس" صرف بڑے شہروں تک محدود نہ رہے بلکہ ہر ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح تک اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے تاکہ صوبے کے ہر بچے کو معیاری تعلیم کے یکساں مواقع میسر آ سکیں۔