ویب ڈیسک: ترکیہ کے شہر ریز میں تعمیراتی کام کے دوران ایک سڑک اچانک زمین میں دھنس گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق واقعہ اسلامپاشا محلے میں اس وقت پیش آیا جب ایک عمارت کی تعمیر کے لیے کھدائی جاری تھی۔
سڑک زمین بوس ہونے سے گیس پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت قریبی تین عمارتوں کے مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ سڑک دھنسنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔