عمران یونس :پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی سال کے لیے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق داخلے ریگولر اور سیلف سپورٹنگ دونوں پروگرامز کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تمام درخواستیں صرف آن لائن وصول کی جا رہی ہیں، جبکہ امیدوار 123 مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلے کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جن امیدواروں کے تعلیمی ریکارڈ میں کسی بھی مرحلے پر تھرڈ ڈویژن ہو گی، وہ داخلے کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔
پنجاب یونیورسٹی کے مطابق داخلوں کے لیے تحریری امتحانات 20 جولائی سے 27 جولائی تک مختلف مراحل میں منعقد کیے جائیں گے، جبکہ کامیاب امیدواروں کو آئندہ مراحل کے لیے طلب کیا جائے گا۔