ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول مہنگا، شہریوں کا شدید ردِعمل، حکومت سے قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ

پٹرول مہنگا، شہریوں کا شدید ردِعمل، حکومت سے قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہریوں نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کے دور میں اب یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ گاڑی چلائیں یا چولہا جلائیں۔ ان کے مطابق پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرنا عام آدمی پر اضافی مالی بوجھ ہے۔

شہریوں نے شکایت کی کہ تنخواہیں جوں کی توں ہیں، جبکہ پٹرول، بجلی اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا، جس کے اثرات ہر طبقے پر پڑیں گے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔