ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول مہنگا، مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا

پٹرول مہنگا، مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہوتے ہی اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بڑھتی مہنگائی نے زندگی مشکل بنا رکھی ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافہ ان کی امیدوں پر پانی پھیر گیا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔