ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیر میں دو دن کی بارش، دو مکانات کا معمولی نقصان ہوا

Azad Kashmir weather update, rain forecast, Nilum Jhelum, Sidhnoti river
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: آزاد کشمیر میں جمعہ اور جمعرات کو دن دن کے دوران بارش سے دو مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

 آزاد کشمیر میں برسات کے دوران اب تک کوئی سنگین حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔ یکم جون سے 11 جولائی تک، سوا مہینے کے دوران مجموعی نقصانات کے اعداد و شمار کے مطابق بارش سے جڑے حادثات میں  ایک شہری ہلاک ہوا اور دو افراد  زخمی ا ہوئے۔ 

 ضلع جہلم ویلی میں 1 خاتون زخمی ہوئی، 2 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 26 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔  اس عرصہ کے دوران بارش سے متعلق حادثات میں  6 مویشی ہلاک ہوئے، 3 گاڑیاں، 1 موٹر سائیکل اور ایک  (پن چکی) گھاٹ کو نقصان ہوا، جبکہ تقریباً  نصف کلومیٹر سڑک کو بھی نقصان پہنچا۔

ضلع سدھنوتی میں بھی 1 خاتون زخمی ہوئیں، 2 مکانات مکمل اور 7 جزوی طور پر متاثر ہوئے،  ایک دکان کو بھی نقصان پہنچا۔

ضلع کوٹلی میں 1  شخص ہلاک اور 1 خاتون زخمی ہوئیں، جبکہ 2 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ ضلع میرپور میں 2 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے، جبکہ نیلم، باغ، پونچھ، حویلی اور بھمبر اضلاع سے تاحال کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی ہیشنگوئی کی ہے۔ 

 سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کی آج 11 جولائی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دو دن کی بارشوں سے دو مکانات کو نقصان پہنچا۔ 9 جولائی کو تحصیل منگ، ضلع سدھنوتی کے گاؤں دھڑہ میں ایک مکان جزوی طور پر متاثر ہوا، 10 جولائی کو  پتن شیر خان میں ایک اور مکان کو نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کی تمام مرکزی شاہراہیں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی ہیں اور آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

کشمیر کے دریاؤں میں پانی کی مقدار

پانی کے بہاؤ کی صورتحال کے مطابق دریائے جہلم میں چکوٹھی پوائنٹ پر پانی کا بہاؤ 8114 کیوسک اور13.40 فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے نیلم میں کریم آباد پوائنٹ پر پانی کا بہاؤ 977 کیوسک اور  7.17 فٹ جبکہ دریائے پونچھ میں کوٹلی پوائنٹ پر پانی کا بہاؤ 5954 کیوسک اور 9.10 فٹ رہا۔

 آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر شدید بارش کی پیش گوئی ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔