ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویل ڈن گرین شرٹس!  ایشیا کپ لے کر واپس آنا

Under 18 Asia Cup Hockey Tournament
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  ویلڈن گرین شرٹس.  عوامی جمہوریہ چین کے شہر دازہاؤ میں ہو رہے انڈر  18 ایشیا ہاکی کپ  میں پاکستانی لڑکوں کے فائنل مین پہنچ جانے سے پاکستان کے سپورٹس لورز خوشی سے جھوم اٹھے۔  پاکستان کرکٹ  بورڈ کے چئیرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا  سیمی فائنل جیتنے پر ہاکی ٹیم کو مبارکباد  دی اور کہا، پاکستان  انڈر 18 ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

 محسن نقوی نے نوجوان ہاکی پئیرز کی انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ میں شاندار پرفارمنس پر اپنے تہنئیتی پیغام میں کہا،  کھلاڑیوں نےسیمی فائنل میں بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور ملائشیا کو ہرا  کر  فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

محسن نقوی  نے مزید کہا،  سیمی فائنل میں فتح کھلاڑیوں کی بہترین کوآرڈینیشن کا نتیجہ ہے۔   ٹیم کے  کپتان۔ کوچز اور مینجمنٹ کے مستحق ہیں۔ 

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پہلے میچ مین میزبان چین کی اندر  18 ٹیم کو ہرا کر جیت کے سفر کا آغاز کیا تھا، آج پاکستان نے ملائشیا کی ٹیم کو بہت سخت مقابلے کے بعد پنیلٹی سٹروکس کے راؤنڈ میں شکست دی۔  

محسن نقوی نے کہا،  پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا ۔ امید ہے کہ انڈر 18 ہاکی ٹیم فائنل جیت کر ایشیا کپ وطن لے کر آئے گی۔