ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وومن اینڈ چلڈرن ویلفیئر فاونڈیشن میں تقرری، ملک احسن اشرف کھوکھر ایڈوکیٹ لیگل ایڈوائزر مقرر

وومن اینڈ چلڈرن ویلفیئر فاونڈیشن میں تقرری، ملک احسن اشرف کھوکھر ایڈوکیٹ لیگل ایڈوائزر مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وومن اینڈ چلڈرن ویلفیئر فاونڈیشن میں تقرری، ملک احسن اشرف کھوکھر ایڈوکیٹ کو لیگل ایڈوائزر مقرر کردیاگیا،ملک احسن اشرف کی تقرری کیلئے باقاعدہ تقریب کااہتمام کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ، اور ملک احسن اشرف کھوکھر کیلئے فاؤنڈیشن کا لیگل ایڈوائزر مقررہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب کا اہتمام صدر وومن اینڈ چلڈرنز ویلفیئر فاؤنڈیشن جمشید رفیق ملک کی جانب سے کیا گیا،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ بٹ، اسسٹنٹ کمشنرانعم اکرم نے خصوصی شرکت کی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ بٹ، اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم، ڈی ایس پی فیروزوالا محمد نوازسیال سمیت دیگر افسران نےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ لاوارث بچوں اور خواتین کی خدمت صدقہ جاریہ ہے، ملک احسن اشرف کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا کہ انہیں معاشرے میں دکھی اور بےسہارا لوگوں کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے، انسانیت کی خدمت صدقہ جاریہ ہے۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی میاں غلام صابر،تحصیل انچارج ایمرجنسی آفیسرعارف علی، سینئرصحافی صدیق طاہر ،ملک مظفرعلی کھوکھر، ملک محمد افسر، ملک ریاست علی، ملک شرافت علی، ملک ذوالفقارکھوکھر، ملک آشن علی کھوکھر، ملک خلیل احمد کھوکھر، ملک حسین اشرف کھوکھرسمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
 

Ansa Awais

Content Writer