ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعلیٰ راشن کارڈ کادائرہ کار’’ستھراپنجاب‘‘کےورکرز تک وسیع کرنیکافیصلہ 

 وزیراعلیٰ راشن کارڈ کادائرہ کار’’ستھراپنجاب‘‘کےورکرز تک وسیع کرنیکافیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ ددلشاد:حکومت نےوزیراعلیٰ راشن کارڈ کادائرہ کار’’ستھراپنجاب‘‘کےورکرزتک وسیع کرنیکافیصلہ کر لیا۔

وزیربلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں اور ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہو ئے۔

صوبائی وزیرکاورکرزکی بہتری کیلئےاقدامات جاری رکھنےکاعزم کیا۔

 وزیر بلدیات  ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ  وزیراعلی ٰمریم نواز نے ورکرز کی فلاح کیلئے میکانزم بنانے کا حکم دیا ، سی ای اوز طریقہ کار کے تعین کیلئے اہل ورکرز کی فہرستیں بھجوائیں،راشن کارڈکی سہولت صرف اہلیت پوری کرنیوالےورکرزکوملےگی۔

وزیربلدیات کی مئی کے مہینے سے حاضری کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

 شکیل احمد  کا کہنا تھا کہ ورکرزکی فہرستیں مکمل ہوتےہی راشن کارڈکااجراکردیاجائےگا۔