سٹی42: ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے میٹرک کے خراب نتائج دینے والے اساتذہ کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا۔ 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے اساتذہ کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام سکول سربراہان سے20 جولائی تک میٹرک رزلٹ کی تفصیلات مانگ لیں۔ انہتر فیصد سے کم رزلٹ والے سکول سربراہان سے جواب
طلبی ہوگی۔سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہنا تھا کہ انہتر فیصد سے زائد رزلٹ دینے والے اساتذہ کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔