ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی اور موٹر وہیکل ٹیکس میں رعائت ،محکمہ ایکسائز پنجاب کی بڑی آفر

tex
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :نئے مالی سال کے آغاز پر محکمہ ایکسائز پنجاب نے پراپرٹی اور موٹر وہیکل ٹیکس میں رعائت دے دی ۔سیکرٹری ایکسائز پنجاب مسعود مختار کہتے ہیں شہری ٹیکس جمع کرواکے دس فیصد رعایت حاصل کرسکتے ہیں ۔
لبرٹی چوک پر محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹیکس جمع کروانے کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ۔ آگاہی مہم میں سیکرٹری محکمہ ایکسائز پنجاب مسعود مختار نے عملے سمیت شرکت کی اور پلے کارڈز سے شہریوں کو ٹیکس جمع کروانے کی آگاہی دی اور پھول بھی پیش کیے ۔سیکرٹری محکمہ ایکسائز مسعود مختار  کا کہنا تھا کہ جن شہروں نے گزشتہ مالی سال میں ٹیکس جمع کروایا ان کے شکر گزارہیں ۔

جو شہری 31 جولائی تک موٹر وہیکل ٹیکس اور 30اگست تک پراپرٹی ٹیکس جمع کروائے گا اسے دس فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

سیکرٹری مسعود مختار نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال سب سے زیادہ اور بروقت ٹیکس جمع کروائے والے شہریوں کے لیے تقریب کا انعقاد کرنے جارہے ہیں جس میں انہیں تعریفی اسناد بھی پیش کی جائیں گی