ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ کیس،عمران خان نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

Imran Khan PTI challenged Session court's verdict on Toshakhana Case in Islamabad High Court, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ایک بار پھراسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف  اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

  درخواست گزار  کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کی شکایت 120دن میں دائر نہیں کی گئی ،کیس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق طریق کار بھی نہیں اپنایا گیا ، توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔