(ملک اشرف) پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ملازمین کومستقل کرنے کے حکم پرعملدرآمد روک دیا گیا، ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
خبر پڑھیں۔۔نیب کی بڑی درخواست منظور،شریف خاندان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کےملازمین کو مستقل نہ کرنے کا حکم امتناعی جاری کر دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا
درخواست گزار نے بتایا کہ ملازمین کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا تھا جس کی مدت پوری ہوچکی ہے۔ ریونیو اتھارٹی ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس پر ملک اویس ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملازمین معیار پر پورا نہیں اترتے لہذا انہیں ریگولر نہیں کیا جاسکتا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔نون لیگ کا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط، بڑا مطالبہ کردیا؎
درخواست گزار نے پنجاب ریونیو اتھارٹی عدالت سنگل بنچ کے ریگولر کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔