ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نون لیگ کا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط، بڑا مطالبہ کردیا

نون لیگ کا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط، بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل میڈیا کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی کو خط لکھ دیا، جس میں لیگی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

خط کے متن میں کہا گیا کہ راولپنڈی میں (ن) لیگ کے دو سو سے زائد کارکنوں، انتخابی امیدواروں اور سینیٹرز کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرنے سے سیاسی ماحول میں بگاڑ پیدا ہوا، لیگی کارکنوں، امیدواروں اور سینیٹرز کی گرفتاریاں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔لاہوریئے چھتریاں نکال لیں، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

انہوں نے خط میں کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کرنا کارکنوں کا سیاسی حق ہے جس سے انہیں محروم نہیں کیا جاسکتا، اس موقع پر دفعہ 144 کا نفاذ نہ صرف جمہوری روایات کی پامالی ہے بلکہ انتخابی حالات پر اثرانداز ہونے کی مذموم کوشش ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔مسلم لیگ (ن)نے بغاوت کا اعلان کردیا

مشاہد حسین نے بذریعہ خط حسن عسکری سے تمام اقدامات فوری واپس لینے کی درخواست کی ہے۔کہتےہیں کہ اقدامات واپس نہ لینے سے نہ صرف ملک کے سیاسی ماحول میں بگاڑ پیدا ہو گا بلکہ شفاف انتخابات کے انعقاد پر بھی سوالیہ نشان اُٹھے گا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا

مشاہد حسین نے امید ظاہر کی کہ حسن عسکری انتخابات کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔