الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا

الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اب معذور افراد بھی الیکشن ڈیوٹی سر انجام دیں گے، الیکشن کمیشن کا انوکھا فیصلہ سامنے آگیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔نواز شریف کی گرفتاری کیلئے نیب نے ہیلی کاپٹر کی منظوری دیدی

سٹی 42 ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے معذور افراد کو بھی الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سونپ دئیے،دونوں ہاتھوں سےمعذورشخص اور دو نابیناؤں کوپریذائیڈنگ افسر بنا دیا گیا ۔ایک رائیونڈ کالج کے پروفیسر محمد مہدی ہیں جو دونوں ہاتھوں سے محروم ہیں، دوسرے  تیمور حسن  ہیں جو بچپن سے نابینا ہیں، تیسرے بینائی سے محروم گورنمنٹ سائنس کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر  شاہ جہاں یوسف ہیں، ان تینوں پروفیسرز کی ڈیوٹیاں الیکشن کمیشن کی جانب سے لگائی گئیں ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔نون لیگ کا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط، بڑا مطالبہ کردیا

دوسری جانب ریٹرننگ افسر نے تینوں افسران کی ڈیوٹیاں منسوخ کردیں، ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ڈیوٹی لگانے سے پہلے اچھی طرح تمام صورتحال مدنظر رکھنی چاہیے۔