بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) حکومت نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا مگرعملدرآمد نہیں کیا۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔

خبر پڑھیں۔۔۔الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی اداروں کو معطل کردیا

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت پانی وبجلی، اوگرا اور بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کو فریق بنایا گیا ۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔روک سکو تو روک لو، مسلم لیگ (ن) کا اعلان بغاوت

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا مگر اس کے باوجود شہروں میں تین گھنٹے دیہاتوں میں سات یا آٹھ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔۔علی پرویز ملک اور عرفان شفیع کھوکھر کو ’’شیر‘‘ مل گیا

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے  اور اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول لیسکو سمیت تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا جائے۔