سٹی 42 : صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا.
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 12 جنوری، 2026 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔
صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا 12 جنوری 2026 کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 23 واں اجلاس ہوگا۔