سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے ضلع خیبر میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کی ستائش کی گئی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے 3 خوارجیوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ، کہا کہ سی ٹی ڈی کے بہادر جوانوں کی جرات اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا خاتمہ کرکے صوبے کا امن بحال کیا جائے گا۔