(سٹی 42) محکمہ تعلیم کا کہنا ہے چھٹیوں کی توسیع کے نوٹیفکیشن کا اطلاق صرف سکولوں پر ہوگا۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اعلان کے مطابق کل جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کےمطابق چھٹیوں کی توسیع صرف سکولوں میں ہو گی ۔
اس نوٹیفکیشن کا اطلاق دوسرے تعلیمی اداروں پر نہیں ہو گا. کل سے پنجاب بھر کے تمام کالجز کھل جائیں گے, کالجز کے اوقات صبح 08:45 سے دوپہر 01:45 تک ہونگے.
