سٹی 42 : موسمِ سرما کی چھٹیوں کے دوران سکولز میں ہر طرح کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیںوں پر مکمل پابندی ہوگی۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین چھینہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ کسی بھی صورت نہیں کھلے گا، اگر کوئی ادارہ خلاف ورزی کرے گا تو وہ ادارہ موقع پر سیل کر دیا جائے گا۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور نے کمیٹیاں تشکیل دے دی۔ 3 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ، 13 ڈپٹی ڈی ای اوز اور 50 اے ای اوز پر مشتمل تحصیل اور مرکز کی سطح پر ٹیمیں تشکیل کی گئی ہیں۔
نذیر حسین چھینہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سکول یا اکیڈمی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو سخت کاروائی کیجائے گی، والدین کو شکایت ہو تو وہ سی ای او ایجوکیشن آفس کے شکایت سیل میں درخواست دے سکتے ہیں ۔