ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور سمیت ملک بھر میں شدید سردی کی لہر ،دھند سے موٹرویز بند 

 لاہور سمیت ملک بھر میں شدید سردی کی لہر ،دھند سے موٹرویز بند 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:باغوں کے شہر میں سردی کی شدت برقرار ہےٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔مختلف علاقوں میں دھند کے بھی ڈیرے ہیں۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد  ، 3کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق شہر میں آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ۔
 دوسری جانب شہر کے فضائی معیار میں بہتری ریکارڈ کی گئی  ،ایئر کوالٹی انڈیکس 160ریکارڈ کیا گیا۔آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور 13ویں نمبر پر آ گیا۔

 بات کریں ملکی مجموعی موسمی صورتحال کی تو ملک بھر میں شدید  سردی کی لہر ،دھند سے معمولات زندگی متاثر، موٹرویز بند کر دی گئیں،  ہنزہ میں پارہ منفی 20 ڈگری تک پہنچ گیا۔

  عالمی موسمی ویب سائٹ کے مطابق ہنزہ میں کم سے کم منفی 20 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،  کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔

 اس کے علاوہ اسلام آباد میں 2 ڈگری، لاہور میں 3، پشاور میں 4 اور کراچی میں 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    شدید دھند کے باعث ایم ون پر پشاور سے رشکئی تک ٹریفک معطل ، ایم 2ٹھوکر نیاز بیگ سے چکری،ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند ہے ، ایم 4، پنڈی بھٹیاں سے شیر شاہ اور ایم 5 شیر شاہ سے سکھر تک بند ہے ،ایم 11 لاہور سے سمبڑیال اور ایم 14انجرا سے عیسیٰ خیل تک بند ہے ،سیہون سے لاڑکانہ تک مختلف مقامات پرحدِ نگاہ 10 سے 30 میٹر رہ گئی۔

  محکمہ موسمیات کے  مطابق مری میں درجہ حرارت منفی 1،بہاول پور 3، ڈی جی خان 4، ملتان صفر، چکوال صفر،فیصل آباد اور سرگودھا4، لاہور3،اٹک 2، راولپنڈی 2، جہل 3، ساہی وال 5 سینٹی گریڈ رہا۔کراچی میں 9، حیدرآباد7، سکھر5،ٹھٹھہ 9،موئن جودڑو3، دادو6،مٹھی3،اور نواب شاہ میں 5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

 چترال میں 3، دیر منفی 5،مالم جبہ منفی 2،سیدوشریف منفی 2،پشاوراوربنوں 1،ڈی آئی خان 2، اور ایبٹ آبادمیں منفی 1 رہا۔گلگت میں منفی 8،سکردو منفی 13، استورمنفی 11، راولاکوٹ منفی 4،جموں 4،گڑھی دوپٹہ صفر، مظفرآباد 3،،کوئٹہ منفی 3،گوادر 12، قلات منفی 6،تربت 11، جیوانی 9،سبی6، نوکنڈی 2۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  آج  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند،خطہ ٔپوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ظاہرکیا گیاہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، شمالی اضلاع میں شدید سردی کی توقع ہے، بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، کیچ اور تربت میں بارش ہونے کی توقع ہے۔