پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ قومی شاہینوں کی تیاریاں فائنل،دونوں ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ قومی شاہینوں کی تیاریاں فائنل،دونوں ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز کل سے آکلینڈ میں ہو گا، قومی شاہینوں نے تیاریوں کو فائنل کر لیا، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خوب توجہ دی گئی ۔ 
تفصیلات کے مطابق آکلینڈ میں پاک کیوی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی،پہلے میچ میںکھیل کا آغاز  پاکستانی وقت کے مطابق 11بج کر دس منٹ پر شروع ہو گا ۔قومی ٹیم کے شاہینوں نے چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، جمعرات کے روز بھی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت فزیکل ٹریننگ پر زور دیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں گرین شرٹس کا پلہ بھاری رہا ،اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے چونتیس میچز میں سے بیس شاہینوں نے جیتے جبکہ تیرہ بارہ بلیک کیپس نے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم  ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے 8 جنوری کو  نیوزی لینڈ پہنچی تھی۔