(ویب ڈیسک)پشاور سمت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ دھند میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
پشاور سمت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ دو روز تک وقفہ وقفہ سے جاری رہیگا بارش کے بعد سردی کی شدّت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے بالائی علاقوں میں برفباری کے پیش نظر بی ڈی ایم اے نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے چترال, وادی تیراہ میں بارف باری سے موسم سرد ہوگیا۔
واضح رہے کہ لاہور شہر میں مغربی ہواؤں نے رنگ دکھانا شروع کر دیے۔ دوپہر کے اوقات میں لاہور کے مختلف مقامات پر بھی رم جھم کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا .مطلع ابر آلود ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہو گیا .مال روڈ ،پنجاب اسمبلی کے اطراف میں بوندا باندی ہو ئی ۔ٹریفک حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی تاکید کر دی گئی ۔