ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صدر آصف زرداری نےپی ڈی ایم کا حصہ بننے کا امکان رد کردیا

سابق صدر آصف زرداری نےپی ڈی ایم کا حصہ بننے کا امکان رد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سابق صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے کا امکان رد کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی اور کہاکہ وہ پہلے دن سے چاہتے ہیں کہ یہ نامعقول حکومت چلی جائے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد آصف علی زرداری باہر نکلے تو صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا ان ہاؤس تبدیلی ہوتی نظر آ رہی ہے؟ جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ انشا اللہ بہتر ہوگا۔ سابق صدر نے پی ڈی ایم سے متعلق کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں۔ ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق سوال پر زرداری کاکہنا تھا کہ انشا اللّٰہ بہتر ہوگا۔ صحافی نے پھر پوچھا کہ پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے جا رہی ہے؟ جواب آیا کہ نہیں معلوم لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا ،میں تو چاہتا ہوں کہ یہ حکومت پہلے دن چلی جائے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ نا معقول ہیں ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی،اور اب تاریخ نے بھی ثابت کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں،عوام کے جو حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا۔