ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ مری:غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کیخلاف ایکشن کی تیاری

سانحہ مری:غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کیخلاف ایکشن کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سانحہ مری میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران ہو جائیں تیار ، پنجاب حکومت  نے سانحہ مری پر افسران کو معطل کرنےپر غور شروع کردیا۔

 پنجاب حکومت  نے سانحہ مری پر افسران کو معطل کرنےپر غور شروع کردیا۔  ذرائع کے مطابق  سانحہ مری پر راولپنڈی انتظامیہ، ڈی سی راولپنڈی محمد علی ، اے سی  مری عمر مقبول ، سی پی او راولپنڈی اور سی ٹی او راولپنڈی کو  تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔  پنجاب حکومت راولپنڈی اور مری انتظامیہ کی کارکردگی سے انتہائی ناخوش ہے۔سینئر  آفیسر پنجاب کے مطابق    راولپنڈی اور مری انتظامیہ نے مری میں  سیاحوں کیلئےانتظامات، ایس و پیز پر عملدرآمد ہی نہیں کیا،مقامی  انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے باوجود خاطر انتظامات بھی  نہیں کیے۔ واضح رہے کہ ملکۂ کوہسار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر 23  افرادانتقال کرگئے  ۔

 دوسری جانب مری اور گلیات میں پھنسے سیاحوں کی مدد کے لیے پی ٹی اے  نے مفت آن نیٹ کالز کی سہولت دے دی۔پی ٹی اے کی ہدایت پر موبائل فون آپریٹروں نے گلیات کے علاقوں میں پھنسے ہوئے صارفین کو زیرو بیلنس ہونے پر اپنے نیٹ ورک کے نمبروں پرمفت کالوں کی سہولت فراہم کردی ہے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق، صارفین مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ آپریٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پی ٹی اے نے تمام ٹیلی کام آپریٹروں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کو بلاتعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور بجلی کی بندش کی صورت میں خاطر خواہ متبادل انتظامات ضرور رکھیں ۔