ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم اے او کالج، طلباء نے سائیکل سٹینڈ پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی

ایم اے او کالج، طلباء نے سائیکل سٹینڈ پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رحان گل)گورنمنٹ ایم اے اوکالج کے سائیکل سٹینڈ پرقبضےکی کوشش طلباء نےناکام بنا دی، طلباء نےقبضہ مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
گورنمنٹ ایم اے او کالج میں موجود سائیکل سٹینڈ پرطلباء اپنی موٹرسائیکلیں اورسائیکلیں کھڑی کرتےہیں،سٹینڈ سےملحقہ محکمہ اوقاف کی دکان کےکرایہ دارسید محمد اقبال نے راتوں رات پارکنگ سٹینڈ کےباہر شٹرلگا کر راستہ بند کردیا جس پر طلباء کی جانب سےاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کالج کےاساتذہ کا کہنا ہے کہ اس جگہ کا کیس کورٹ میں چل رہا ہے مگر دکاندار محمد اقبال نےغیر قانونی طور پر قبضے کی کوشش کی.طلباء کےاحتجاج کے باعث پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورمعاملہ تھانےمیں لے جانےکا عندیہ دے دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer