دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) ماضی کی سپر ہٹ فلم مولا جٹ کے پروڈیوسر نے بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کو سنسر کرنے پر تمام سنسر بورڈز کے چیئرمینز اور سیکرٹریز کو لیگل نوٹسز بھجوا دیئے۔

1979 میں شاہکار فلم مولا جٹ ریلیز ہوئی، جسے فلمساز سرور بھٹی نے بنایا اور اس قدر کامیابی حاصل کی کہ 2016 میں نوجوان ہدایت کار بلال لاشاری نے مولا جٹ پارٹ ٹو کے نام سے فلم بنانے کا اعلان کیا اور فلم شروع کردی، لیکن سرور بھٹی نے عدالتوں سے مولا جٹ نام استعمال کرنے پر حکم امتناعی لے لیا لیکن اس کے باوجود بلال لاشاری نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے نام سے ٹریلر ریلیز کردیا۔  

اس ٹریلر کو تمام سنسر بورڈز نے پاس کیا جس پر فلمساز سرور بھٹی نے تمام سنسر بورڈز کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے کہ تمام بورڈز نے ٹریڈ مارک ٹربیونل کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔

بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈآف مولا جٹ اسی سال جون میں ریلیز ہونا ہے لیکن ریلیز سے قبل ہی اسے مشکلات کا سامنا ہے.