دل کے مریضوں کیلئے اچھی خبر۔۔

دل کے مریضوں کیلئے اچھی خبر۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)  دل تندرست تو انسان تندرست ،اگر آپ دل کے مریض اور لاہور کے رہائشی ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ دل کے مریضوں کیلئے بڑی خبر ہے کہ کارڈیک سٹنٹس، ہارٹ والوز اور کارڈیک سرجری کی ڈیوائسز کے سنٹرل ریٹس طے پاگئے۔ اب سرکاری ہسپتالوں میں کم ترین قیمت پر عالمی معیار کے کارڈیک سٹنٹس دستیاب ہوں گے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے سنٹرل ریٹ فائنل کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے بین الاقوامی معیار کے حامل کارڈیک سٹنٹس کم ترین ریٹس پر خریدنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ پی آئی سی، میو ہسپتال، جناح ہسپتال سمیت صوبہ بھر کے دل کے امراض کی سرکاری علاج گاہوں میں مجموعی طور پر 10 ہزار 5 سو کارڈیک سٹنٹس خریدنے کیلئے سنٹرل ریٹ کنٹریکٹ کیا گیا۔

جس کے تحت ڈرگ ایلوٹنگ سٹنٹ 30 ہزار 5 سو روپے اور بیئر میٹل سٹنٹ 13 ہزار 250 روپے میں خریدا جائے گا۔ کارڈیک سرجری کی ڈیوائسزکی قیمت 34 ہزار 76 روپے سے 44 ہزار 577 روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سنٹرل ریٹ کنٹریکٹ کے تحت مختلف اقسام کے ہارٹ والوز کی قیمتیں 56 ہزار 950 روپے سے 98 ہزار 950 روپے روپے تک مقرر کر دی گئیں۔ تمام سرکاری علاج گاہیں ان ریٹس پر سٹنٹ اور سرجیکل ڈیوائسز سمیت ہارٹ والوز خریدیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer