ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راناثناءاللہ فی الفورعہدے سے مستعفیٰ ہوں، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

راناثناءاللہ فی الفورعہدے سے مستعفیٰ ہوں، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42):وزیرقانون پنجاب کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد جمع کروادی گئی، تحریک انصاف کے محمد عارف عباسی نے جانب سے رانا ثناء اللہ کے خلاف  قرارداد جمع کروائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے محمد عارف عباسی نے وزیر قانون کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروادی ، اُنہوں نے سانحہ قصور کے حوالے سے شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ قرارداد کے متن میں کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں، حکمرانوں نےعوام کو جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ۔ وزیرقانون صوبے میں امن وامان برقراررکھنےمیں ناکام ہو گئے، وزیرقانون راناثناءاللہ فی الفور اپنےعہدے سے مستعفیٰ ہوں۔

مزید دیکھئے: