ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنشن یا تنخواہ میں سے انتخاب کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

پنشن یا تنخواہ میں سے انتخاب کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت اختیار کرنے والے پنشنرز سے متعلق پرانی پالیسی ختم کرتے ہوئے پنشن یا تنخواہ میں سے انتخاب کی سہولت واپس لے لی ہے۔

پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی طرز پر ری ایمپلائمنٹ سے متعلق اپنی سابقہ پالیسی منسوخ کر دی ہے۔ اس حوالے سے جاری مراسلہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت اختیار کرنے والے پنشنرز کے لیے پنشن یا تنخواہ میں سے انتخاب کا اختیار اب مؤثر نہیں رہے گا۔

 اس سے قبل پالیسی کے تحت بعض کیسز میں ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ پنشن بھی ملتی تھی۔