ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش میں انتخابات اور ریفرنڈم سے قبل 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

بنگلہ دیش میں انتخابات اور ریفرنڈم سے قبل 4 روزہ تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بنگلہ دیش میں 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات اور 12 فروری کو ہونے والے ریفرنڈم کی تیاریوں کے سلسلے میں بدھ سے چار روزہ تعطیلات شروع ہو گئی ہیں تاکہ ووٹرز بلا رکاوٹ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں۔

حکومت کی جانب سے 11 اور 12 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا، جو جمعہ اور ہفتہ (13 اور 14 فروری) کی ہفتہ وار چھٹیوں کے ساتھ ملا کر ملک بھر میں مسلسل چار روزہ تعطیلات میں تبدیل ہو گئی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ان دنوں تمام سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار اور نجی دفاتر سمیت تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاکہ پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کیا جا سکے۔

بنگلہ دیش بینک نے بھی اعلان کیا ہے کہ 11 اور 12 فروری کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ شاپ اونرز ایسوسی ایشن نے بھی بدھ اور جمعرات کو ملک بھر میں دکانیں، تجارتی مراکز اور شاپنگ مالز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد میں ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تعطیلات کے آغاز سے قبل بڑی تعداد میں افراد دارالحکومت ڈھاکا سے اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہو گئے، جس کے باعث بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔