ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل سٹیڈیم ؛محسن نقوی  کا مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ؛میچ کی مفت ٹکٹیں دینے کا اعلان

National Stadium reconstruction, Mohsin Naqvi, PCB, city42
کیپشن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کراچی میں نیشنل بینک سٹیڈیم کی تعمیرِ نو مین حصہ لینے والے مزدوروں کے لئے لنچ میں گفتگو کر رہے ہیں۔ یہ سکرین گرین چینل 24 ایچ ڈی کی ویڈیو کلپ سے لیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کے لئے محسن نقوی کی جانب سے  پُرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا 
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مزدوروں کی دعوت میں خصوصی شریک ہوئے ، مزدوروں کی پلاؤ ، بیف قورمہ، چکن تکہ، کولڈرنک اور میٹھے سے تواضع کی گئی ، ۔700 ورکرز نے نیشنل اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام میں حصہ لیا تھا،محسن نقوی کا نئی تعمیر ہونیوالی بلڈنگ میں چیئرمین باکس میں انتظامات کا جائزہ لیا، 
نیشنل سٹیڈیم،چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کی مزدوروں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دعوت میں شریک مزدوروں سےچیئرمین پی سی بی  نے میچ کی مفت ٹکٹیں دینے کا وعدہ کرلیا ،محسن نقوی نے ٹیبل ٹو ٹیبل جاکر مزدوروں سے ملاقات کی،محسن نقوی نے مزدوروں سے مصافحہ کیا اور گفتگو بھی کی

Caption  محسن نقوی نیشنل سٹیڈیم کی تعمیر نو میں شامل مزدوروں کے ساتھ فرداً فرداً ملے اور ان سے  کام کے دوران ان کے تجربات سنے۔


چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کا معیار لاہور سے بہتر بنایا گیا ہے، کراچی کانیشنل اسٹیڈیم کا کام 4 ماہ کی قلیل مدت میں ختم کیا گیا، منصوبے کی تیز ترین تکمیل پر تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں،نیشنل اسٹیڈیم کے ہیروز مزدور ہیں، بنا چھٹی مسلسل کام کیا، نیشنل اسٹیڈیم کا ویو قذافی اسٹیڈیم سے بہتر ہے،لاہور میں مزدوروں کو میچ کے ٹکٹس دیئے تھے ،لاہور کی کمپنی نے ٹکٹس مزدوروں کے بجائے اپنے رشتہ داروں کو دے دیئے ، کراچی کے مزدوروں کے ساتھ ایسا نہیں ہونے دینگے،آپ لوگوں نے اپنے ٹکٹس اپنی کمپنی سے خود وصول کرنے ہیں 

Caption گرین شرٹس ون ڈے ٹیم کے کیپٹن رضوان نیشنل سٹیڈیم کی تعمیر نو کرنے مین شریک مزدوروں کے لئے خصوصی لنچ کی تقریب میں گفتگو کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزدوروں سے کہا، دعا کریں خدا نے جیسے آپ کو کامیابی دی ہے، ویسے ہی ہمیں بھی کامیابی دے۔